ٹرمپ کا ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے فوجی حل پر غور

ٹرمپ کا ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے فوجی حل پر غور

واشنگٹن (این این آئی)منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں جن میں پیشگی حملوں کا امکان بھی شامل ہے۔ امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض ذمے داران کی جانب سے پہلے سے زیادہ سنجیدگی کے ساتھ زیر غور ہے۔مذکورہ ذمے داران کے مطابق ایران کی علاقائی پوزیشن کمزور ہے۔ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان بات چیت پر مطلع دو ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر نے اپنی آخری فون کال میں اسرائیلی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کے عرصے میں ایران کی جانب سے جوہری خلاف ورزی کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ منتخب امریکی صدر ایسی منصوبہ بندی چاہتے ہیں جو کسی نئی جنگ کو چھڑنے سے روک دے بالخصوص ایسی جنگ جو امریکی فوج کو کھینچ لے۔ تہران میں جوہری تنصیبات پر حملوں سے امریکا اور ایران تصادم کے راستے پر آ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں