طلبا ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں، رانا مشہود احمد خان

طلبا ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں، رانا مشہود احمد خان

لوگوں کو آسان اقساط پر لیپ ٹاپ فراہم کردئیے جائیں جن پر کسی قسم کا سود نہیں ہوگا
ہم ملک میں انڈسٹریز کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہمارے طلبا کو چاہئے کہ وہ فنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں
طلبا ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں، فنی تعلیم پر توجہ دینے سے ہی ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہوسکتے ہیں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کا دورہ بیوٹمز کوئٹہ کے موقع پر طلبا سے بات چیت وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پورے ملک خصوصا بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں بلوچستان میں امن و ترقی ہو تو اسکے اثرات پورے ملک پر مرتب ہونگے ۔ طلبا و طالبات ہمارے روشن مستقبل کے معمار ہیں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہمارے طلبا خصوصا غریب طلبا اس پروگرام سے بھرپور مستفید ہو۔ یہ بات رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لیپ ٹاپ پروگرام سے مستفید ہونے والے طلبا سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فوائداور استعمال سے متعلق ان کے تاثرات جانے کے موقع طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں کہا کہ قومیں اس وقت ترقی نہیں کرسکتے جب تک اپنے نوجوانوں کے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے جدید آ لات یا ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم نہ کریں۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ فار آل پروگرام کے تحت تمام مستحق اور تعمیری کام کرنے والے لوگوں کو آسان اقساط پر لیپ ٹاپ فراہم کردئیے جائیں جن پر کسی قسم کا سود نہیں ہوگا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم ملک میں انڈسٹریز کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہمارے طلبا کو چاہئے کہ وہ فنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں تاکہ اپنے خاندان اور ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کر سکیں۔ اس مقصد کی حصولِ کے لئے سمارٹ پاکستان پروگرام کے تحت دس لاکھ سمارٹ فون بچے اور بچیوں کو فراہم کی جائیگی اور اس میں 30 ہزار بچے اور بچیوں کی انٹرنشیپ بھی فراہم کردی جائیگی جس میں بلوچستان کے بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے این آئی سی سیکشن کابھی دورہ کیا اس موقع انھوں نے انٹرپرینئر سے ان کے بزنس اور مسقبل کے لائحہ عمل کیبارے میں آگاہی حاصل کی اور انھیں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ قبل ازیں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہوداحمد کو وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے ان کا یونیورسٹی پہنچنے پر استقبال کیا۔ اور یونیورسٹی کے معاملات کے بارے مختصر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں