مینڈیٹ کی واپسی تک ہماری جمہوری جدوجہد وسعت پکڑے گی ،مولاناعبدالواسع

مینڈیٹ کی واپسی تک ہماری جمہوری جدوجہد وسعت پکڑے گی ،مولاناعبدالواسع

صوبے کے لاکھوں عوام گواہ ہیں کہ کس طرح ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،امیرجے یوآئی بلوچستان
کوئٹہ۔۔جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مینڈیٹ کی واپسی تک ہماری جمہوری جدوجہد وسعت پکڑے گی صوبے کے لاکھوں عوام گواہ ہیں کہ کس طرح ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ایک منظم منصونے کے تحت جمعیت علماء اسلام کا راستہ روکا گیا ۔یہ بات انہوں نے بد ھ کو یہاں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مولاناعبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علمااسلام صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے آج بھی ہم میدان پر ثابت کر سکتے ہیں کہ صوبے کی عوام کی واحد جماعت جمعیت علماء اسلام ہی ہے جس پر عوام غیر متزلزل اعتماد کرتی ہے صوبے کی مسائل اور وسائل کی محافظ جماعت ہے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارکر یہ جمعیت علماء اسلام کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے بلکہ صوبوں کو تاریکی میں دھکیلا گیا ہے عوام کی حق رائے دہی سے محرومی کے اچھے نتائج نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں