ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، ہر شعبے کا ایک مقام ہے طلبا و طالبات نے جس شعبے میں ڈگری حاصل کی وہ اس شعبے کی بہتری کیلئے کام کرے
اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے پر عزم ہیں نوجوان نسل پاکستان کی ترقی کے ضامن ہے سکلز کی فراہمی کیلئے مختلف پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ ..بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا 20 واں کانووکیشن جمعرات کو منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ و دیگر بھی موجود تھے۔ کانووکیشن میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور رانا مشہود احمد خان کی جانب سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں ڈگریز اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو میڈلز سے نوازا گیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات مستقبل کے معمار ہیں امید ہے کہ انہوں نے درسگاہ میں جو پڑھا اور سیکھا وہ آگے جا کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، ہر شعبے کا ایک مقام ہے طلبا و طالبات نے جس شعبے میں ڈگری حاصل کی وہ اس شعبے کی بہتری کیلئے کام کرے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ضائع کرنے کی بجائے انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے پر عزم ہیں نوجوان نسل پاکستان کی ترقی کے ضامن ہے سکلز کی فراہمی کیلئے مختلف پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔