شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی سمیت14ملزمان پر فرد جرم عائد

شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی سمیت14ملزمان پر فرد جرم عائد

راولپنڈی ..اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی سمیت14ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیاجس پراستغاثہ سے گواہان طلب کر لئے گئے ۔سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔:شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈاپور،شہریارآفریدی ‘کنول شوذب،شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پربھی فرد جرم عائدکی گئی ۔اس طرح9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طورپر113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔شاہ محمود قریشی،کنول شوذب،علی امین گنڈاپورکی طرف سے درخواست بریت دائرکر دی گئی ۔درخواست بریت پر اے ٹی سی جج آج جمعہ کو سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے لاکر اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا۔شیخ رشید،فواد چوہدری،شبلی فراز،شہریارآفریدی،علی امین گنڈاپورسمیت 30 سے زائد ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔علی امین گنڈا پور نے ایڈووکیٹ حسنین مرتضیٰ سنبل کو اپنا پلیڈر مقرر کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں