فرانس، خاتون سے اجتماعی زیادتی، سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا

فرانس، خاتون سے اجتماعی زیادتی، سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا

زیادتی کی شکار خاتون کا شوہر کئی سال تک اسے نشہ آور اشیا دے کر دیگر ملزمان کے سامنے پیش کرتا رہا
پیرس۔۔فرانس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اس کے سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی عدالت نے منشیات اور زیادتی کیس میں سابق شوہر سمیت 51 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ زیادتی کی شکار خاتون کا شوہر کئی سال تک اسے نشہ آور اشیا دے کر دیگر ملزمان کے سامنے پیش کرتا رہا۔ 72 سالہ ڈومینیک نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزامات کا اعتراف کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں