کوئٹہ۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اتوارکو جتک ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،بلوچستان میں امن و امان اور این اے264میں ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرنوابزادہ جمال خان رئیسانی کی سربراہی میں مختلف سیاسی و سماجی کارکنوںنے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیانوابزادہ میر جمال خان رئیسانی اور حاجی علی مدد جتک نے شمولیت کرنے والوں کو پارٹی مفلر پہنائے۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے جتک ہاؤس میں حلقے کے عوام سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے اور تجاویز لیں۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ گراؤنڈ لیول پر کارکنوں کو متحرک کرنا ہمارا مقصد ہے،کارکن حلقے میں صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن کو متحرک کرکے حلقے میں مسائل کا حل اور ترقیاتی کام کرائیں گے حلقہ این اے 264 میں کارکنوں کی 50فیصد سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے نوجوانوں کے جوش اور جذبے کو اپنا ہتھیار بناکر عوامی خدمت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس