مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور(جہا ن امروز نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی مصنوعی ذہانت سے جنریٹیڈ تصاویر اور ویڈیوز کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سائبر پٹرولنگ سے اے آئی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں، ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعلی کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دس اکانٹس کی ابتدائی طور پر نشاندہی کرلی ہیں، ان اکائونٹس کی مدد سے جھوٹی تصاویراورویڈیوزاپ لوڈ کرکے منفی تاثر پھیلایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں