بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے متعدد خفیہ حربے استعمال کررہا ہے،رپورٹ
نئی دہلی ..بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج، بھارت کی کٹھ پتلی شیخ حسینہ کی بھارت فرارکے بعد بنگلہ دیش کی حکومت کی نئی خارجہ پالیسی، بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے متعدد خفیہ حربے استعمال کررہا ہے، بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں حالیہ تبدیلیاں بھارت کے لیے تشویش ناک ثابت ہورہی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ پر حملے کے باعث دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہوچکے ہیں ، گودی میڈیا گمراہ کن معلومات کو استعمال کر کے بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے، دوسری جانب چٹاگانگ میں پاکستانی کارگو جہاز کی آمد اور پاکستانی درآمدات کے لیے کسٹم کے معائنے میں نرمی ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان گہرے تعلقات کا اشارہ ہے، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات بھارت کے لیے گہرے خدشات کا باعث بن رہے ہیں ، پاکستان کی نفرت میں اور مودی کے سائے تلے شیخ حسینہ نے اپنی ہی عوام پر ظلم کا بازار گرم رکھا، بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے ٹیلی کام کا وسیع البنیاد معاہدہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے ، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر قانونی امیگریشن، مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور پانی کی تقسیم کے معاہدوں جیسے مسائل پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے، بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے بھارت مخالف جذبات کی وجہ سے صورتحال اب مزید خراب ہو چکی ہے، بھارت، بنگلہ دیش پر دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مظاہروں اور میڈیا کا سہارا لے رہا ہے ، بنگلہ دیش کے عوام نے اپنی آزادی کا گلا گھونٹنے والی شیخ حسینہ کو ملک سے نکال کر بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔