وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمَس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کردیا ، محکمہ مذہبی امور بلوچستان کا اعلامیہ
وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے مسیحی کمیونٹی کے ایک ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، محکمہ مذہبی امور بلوچستان
وزیر اعلٰی بلوچستان کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، محکمہ مذہبی امور
کرسمَس کے موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان کا یہ اقدام مساوی معاشرے کے وژن کا ثبوت ہے، محکمہ مذہبی امور بلوچستان
صوبائی حکومت اقلیتوں کی بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، محکمہ مذہبی امور بلوچستان