کوئٹہ۔۔جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر فورم پر ملک کو مقدم رکھا ہے ،علماء کی اس جماعت میں “پاکستانیت سب سے پہلے” کا درس دیا جاتا ہے ملک کی وسیع تر مفاد میں ہم نے سیاست کو پس پشت ڈالا ہے صوبے اور ملک کے ساتھ مختلف تجربات کرکے ملک کی استحکام کو داو پر لگایاگیا ہے کسی کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے، حکمران طبقہ مختلف شکلوں میں ہمیشہ ملک میں عدم استحکام کا سبب بنا ہے عوام کو ہی کیوں ہمیشہ قربانی کیلئے پیش کیا جاتا ہے عوام کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اس سے بے چینی کی کیفیت بڑھ چکی ہیان مصنوعی سیاستدانوں کی مایوس کن کردار کی وجہ سے عوام سیاست سے بدظن ہوچکے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںسینیٹر مولاناعبدالواسع نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں نے ایک سال پورا ہونے کے باوجود کوئی کام نہیںکیا ہے جمعیت علماء اسلام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے والے منصوبہ ساز تاریخ کے اوراق میں بدنماء داغ ہوں گے ،ہم یہ کھیل صوبے کی عوام کے ساتھ زیادتی سمجھتے ہیںاسکے بدترین نتائج مرتب ہوں گے جس کے زمہ دار یہی منصوبہ ساز ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی پینتالیس پر ری پولنگ میں تمام حالات واضح ہوچکے ہیں ، جمعیت علما اسلام حالات کو غور سے دیکھ رہی ہے،پیڑاشوٹرز کے مدمقابل میں جمعیت علماء اسلام کی حمایت میں جمہوری جماعتیں اور نمائندے دستبردار ہوگئے ہیںاب بھی اگر اس سلسلے میں ہمارے مینڈیٹ کو چرانے کی کوششیں کی گئیں تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے بلکہ شدید رد عمل دیں گے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس