اسلام آباد۔۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کیلئے 24دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا، نان فائلر کو نااہل قرار دینے، گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکانٹ کھولنے پر پابندی کی تجاویز دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرز سے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔مجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جبکہ نان فائلر، بینک اکائونٹ بھی نہیں کھول سکیں گے ،کمرشل بینک اپنے اکاونٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل، اکائونٹ منجمد ہوگا جبکہ فائلر کے والدین، اہل خانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس