بارکھان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی, انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(جہان امروز )سکیورٹی فورسز نے درست انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اپریل 2026 کو بارکھان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب FAH کمانڈر دادن سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کمانڈر کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر، فورسز نے ویتکری چیک پوسٹ کے قریب لوما زرین کے مقام پر گھات لگائی۔
جب شدت پسندوں کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی۔
سکیورٹی فورسز نے مثر طریقے سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچوں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان برآمد کر لیا گیا۔
یہ کامیاب مشن عسکریت پسند گروپ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خطرات کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
