کوئٹہ: مجید سٹریٹ، کاسی روڈ پر بدھ کی شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو جاں بحق کر دیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت امین اللہ ولد حاجی عطااللہ اور سعادت اللہ ولد حاجی عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بھائی قوم بڑیچ سے تعلق رکھتے تھے اور حاجی مجید اسٹریٹ، کاسی روڈ، کوئٹہ کے رہائشی تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
