اڈیالہ جیل میں جمعرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کا دن تھا مگر کوئی رہنماء ان سے ملنے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر سلمان اکرم راجہ کو ملاقات سے متعلق کچھ نہ بتایا گیا۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سپرنٹنڈنٹ کو بذریعہ واٹس ایپ درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل حکام کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ وہ جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹائون کاحصہ قرار دیا گیا تھا ،ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار اب جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے، ملاقات کیلئے ان سے رابطہ کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس