پی ٹی آئی شرپسندوں نے ڈنڈے پتھر برسائے، رینجرز اہلکاروں کے انکشافات

پی ٹی آئی شرپسندوں نے ڈنڈے پتھر برسائے، رینجرز اہلکاروں کے انکشافات

اسلام آباد (۔۔پی ٹی آئی مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے رینجرز اہل کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ شرپسندوں نے ہم پر ڈنڈے برسائے اور 6ساتھیوں کو کچلنے کی کوشش کی۔احتجاج میں شریک مظاہرین کے تشدد سے متاثر ہونیوالے پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔پنجاب رینجرز کے اہل کاروں کے مطابق شر پسندوں نے احتجاج کی آڑ میں دھاوا بول بولا اور ان پر باقاعدہ حملہ کیا۔ نائیک سفیر نے بتایا کہ میں 26نمبر ڈیوٹی پر تھا جب مظاہرین نے ہم پر تشدد کیا، لاٹھی چارج کیا، پتھر مارے، ہم سے ہیلمٹ اور شیلڈ بھی چھین لی، ڈنڈے مار کر میرے ناک کی ہڈی اور ٹانگ کو توڑ ڈالا۔سپاہی محمد آصف کے بیان کے مطابق 26نمبر ڈیوٹی کے دوران شرپسندوں نے 6ساتھیوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔ہمارے 3ساتھی شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پرتشدد واقعات کے چشم دید گواہ پنجاب رینجرز کے سپاہی عرفان نے بتایا کہ مظاہرین نے حملہ کیا، پتھرائو اور فائرنگ کرتے ہوئے ہیلمٹ اور شیلڈیں چھین لی، سپاہی عرفان نے کہا کہ میرے بازو اور ٹانگ کو توڑ ڈالا اور میں بے ہوش ہو گیا۔ ہم ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ہم پر پتھر برسائے ۔سپاہی شہزاد نے کہا کہ ہمارے پاس صرف اینٹی رائٹس شیلڈز پتھرا سے بچائو کیلئے تھیں۔ شر پسندوں کی فائرنگ سے گولی ساتھی کے ہیلمٹ کو لگی اور سر پر فائر لگنے سے ساتھی شدید زخمی ہوئے جو اس وقت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں