اسلام آباد۔۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے، جنہیں پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا تھا۔گرفتار غیر قانونی افغان بیت اللہ نے کہاکہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔ابرار الحق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی، ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا۔امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے، میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے۔پرویز خان کے مطابق ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے، یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔ فضل حق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی، درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلحہ لیکر جا رہے تھے، اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس