معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی کا فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

ممبئی۔۔دو دہائیوں سے بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری سے وابستہ 37 سالہ اداکار وکرانت میسی نے بلاک بسٹر 12ویں فیل سمیت کچھ شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔وکرانت میسی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مزید دو فلمیں کرنے کے بعد اداکاری کو خیر آباد کہہ دیں گے۔اداکار نے لکھا کہ ہیلو، میرے پچھلے کچھ سال غیر معمولی رہے ہیں اس دوران ایک اداکار کے طور ہر میرا سفر دلچسپ رہا ہے، جس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وکرانت میسی نے کہا کہ میں جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ وقت ایک شوہر، باپ اور ایک بیٹے کے طور پر گھر واپس جانے کا ہے، آنے والے سال 2025 میں ہم آخری بار ملیں گے، جب تک کہ وقت صحیح نہ آجائے۔نامور بالی ووڈ فلم ’12 فیل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکرانت میسی نے مزید لکھا کہ پچھلی 2 فلمیں اور کئی سالوں کی یادیں ساتھ ہیں جس کے لیے میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اس پیار کا ہمیشہ مقروض ہوں۔واضح رہے کہ وکرانت نے بالی وڈ میں قدم سال 2013 میں فلم ’رابر‘ سے رکھا اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ ، ’حسین دلرْبا‘ ، ’لَو ہوسٹل‘ ، ’ 14 پھیرے‘ اور ’12تھ فیل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے نظر آئے۔وکرانت میسی ایک باصلاحیت بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹیلی ویژن سے لے کر فلموں تک ایک طویل سفر طے کیا ہے، وہ اپنے منفرد انداز، فنی صلاحیتوں اور مختلف کرداروں کی بدولت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔اداکار نے آخری بار فلم دی سابرمتی رپورٹ، 12ویں فیل، اور سیکٹر 36 میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب وہ 2025 میں مزید دو فلموں میں نظر آنے کے بعد بھارتی سنیما کو الوداع کہہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں