دکی ،ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کاحملہ،ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

دکی ،ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کاحملہ،ایک اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

دکی.. شہر سے تقریبا 10 کلومیڑ کے فاصلے پر غربی جانب واقع سردار میر عثمان ترین کول مائنز کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملے کرکے ایک ایف سی اہکار کو جاں بحق جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حملے کے وقت بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں سپاہی ابوسفیان موقع پر جاں بحقجبکہ لاس نائیک احسان اللہ زخمی ہوگیا حملے کے بعد تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
متاثرہ ایف سی چوکی دکی کول مائنز کی حفاظت کے لئے قائم ہے جس پر ایف سی کے ساتھ لیویز کے اہلکار بھی تعینات ہیں ۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ، پولیس زرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم کا حملہ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
بشکریہ:ہمارا بلوچستان نیوز

اپنا تبصرہ لکھیں