سی ویو پر پاکستان مخالف نعرے بازی کرنیوالوں کی گرفتاری پر ملک کے حق میں نعرے بازی

سی ویو پر پاکستان مخالف نعرے بازی کرنیوالوں کی گرفتاری پر ملک کے حق میں نعرے بازی

کراچی (انٹرنیوز) کراچی پولیس نے سی ویو پر پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افراد کورنگی سے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل نوجوانوں نے سی ویو پر نعرے لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد ملزمان کی تلاش جاری تھی۔ حکام کے مطابق ملزمان کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے علاقے سے گرفتار کرلیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں