انسانی حقوق کا عالمی دن،شہباز شریف کا اقوامِ عالم سے انسانی حقوق،اقدار کے تحفظ کی پاسداری کا مطالبہ

انسانی حقوق کا عالمی دن،شہباز شریف کا اقوامِ عالم سے انسانی حقوق،اقدار کے تحفظ کی پاسداری کا مطالبہ

اسلام آباد(انٹرنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ اقوامِ عالم سے انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں کو غزہ،مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے،دنیا کو اپنے دور کے سنگین ترین انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، پاکستان فلسطینی و کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے 10دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنایا، رواں سال انسانی حقوق کے عالمی دن کا موضوع ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل ہے، یہ دن اقوامِ عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں، اس دن ہمیں فلسطینی عوام کی حالت زار کو نہیں بھولنا چاہئے، فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے،دنیا کو اپنے دور کے سنگین ترین انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیںاور فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی فوری بند کرانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی حقوق کے فروغ کیلئے قانون سازی، پالیسی اور اقدامات کو عالمی طور پر سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کی قانون سازی کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں، کمزور طبقات بشمول خواتین، بچے، بزرگ، ٹرانس جینڈرز، اقلیتوں اور معذور افراد کے حقوق آئین میں درج ہیں، انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خود مختار قومی کمیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں