زمینداروں کو بجلی و سولر سسٹم دونوں کی سہولیات بلاتعطل فراہم کی جائیں، بشیر احمد خجک

زمینداروں کو بجلی و سولر سسٹم دونوں کی سہولیات بلاتعطل فراہم کی جائیں، بشیر احمد خجک

سبی (علی نواز ابڑو) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سبی ڈویٹرون کے سینئر نائب صدر بشیر احمد خجک نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ زمینداروں کو بجلی و سولر سسٹم دونوں کی سہولیات بلاتعطل فراہم کی جائیں ٹیوب ویلز کو سولرآئریشن سسٹم پر منتقل کرکے بجلی کی سہولت سے محروم کرنا سراسر معاشی قتل کے مترادف ہے زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو بجلی اور سولر ٹیکنالجی کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی ممکن بناکر ریلیف فراہم کیا جائے سولر آئریشن سسٹم پر ٹیوب ویلز کی منتقلی احسن اقدام ہے جسکا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے زمینداروں کے بجلی مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کو سولرآئزیشن سسٹم پر منتقل کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جس کے باعث زمینداروں و کسانوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی کیونکہ ستر فیصد آبادی کا انحصار زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے ایسے میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقلی کے بعد بجلی کنکنشنز منقطع کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ زمینداران کو سولر آئزیشن ٹیکنالوجی کے بعد بجلی مکمل طور پر منقطع کرنے کا پلان ناقابل قبول ہے کیونکہ موسم سرما میں کئی کئی دنوں تک بادل ہوتے ہیں تیز آندھی اور یالہ باری میں بھی سولر پلیٹس کام نہیں کرتیں اسی تناظر میں ریزور میں بجلی کی سہولت زمینداروں کے پاس ہونا لازمی ہے بجلی سے چلنے والے 30, 40 اور 50 ہارس پاور کے موٹرز ہوتے ہیں جبکہ اب تو 12, 15 اور 17 ہارس پاور کے موٹرز مستعمل ہیں جن میں بجلی بہت کم استعمال ہوتی ہے انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری, وزیراعظم شہباز شریف, وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری, گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل, وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پرزور اپیل و مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم ٹیکنالوجی پر منتقلی کے ساتھ بجلی کی بنیادی سہولت کی فراہمی جاری رکھی جائے تاکہ موسم سرما میں بادلوں کے وقت بجلی کی سہولت سے فصلیں تباہ ہونے اور کسانوں و زمینداروں کو لاکھوں روپوں کے نقصان سے بچاکر پانی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہ سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں