سِمائلِنگ کِڈز پبلِک اسکول سبی کے پرنسپل اور آشنا آرٹس اینڈ ایجُوکیشنل ڈِولپمِنٹ سُوسائٹی سبی کے رُوح ِ رواں امیت کُمار عاصی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں10 سال قبل سفاک دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا، حملے میں معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، سانحہ کے بعد عوام اور ریاستی ادارے متحد ہوئے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔
16 دسمبر 2014 کو ملک کی تاریخ کا المناک واقعہ رونما ہوا،چھ دہشت گرد دیوار پھلانگ کر آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے، جدید اسلحہ سے لیس اور سرکاری اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوث دہشتگردوں نے علم کی پیاس بجھانے والے طلباء پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی دہشت گردوں کی فائرنگ سے معصوم طلباء اور بے گناہ اساتذہ خون میں لت پت ہوگئے، پھولوں کی خوشبو سے مہکتا اسکول چند ہی لمحوں میں بارود کی بو سے آلودہ ہوگیا شہداء کے لواحقین جب بھی اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں تو غم سے نڈھال ہو جاتے ہیں تاہم جب قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے تو لواحقین کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے نتیجے میں جہاں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا وہیں علم دشمن عناصر کے ناپاک ارادے بھی خاک میں مل گئے۔
سبی(نامہ نگار)سبی میں پولیس کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں ایس ایس پی سبی دوستین خان دشتی کی سربراہی میں گزشتہ ایک ماہ میں پولیس نے درجنوں کامیاب کاروائیاں کی,میرحبیب رند,تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی قبائلی معتبرشخصیت جنرل کونسلرمیونسپل کمیٹی سبی میرحبیب الرحمن رند نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ ایس ایس پی سبی دوستین خان دشتی کی سربراہی میں سبی پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں درجنوں کامیاب کاروائیاں کیں اور ملزمان گرفتار کیے انہوں نے کہاکہ کامیاب کاروائیوں کا صحرا موجودہ ایا ایچ اوز اور آفیسران کق جاتاہے جنہوں نے اپنے بالا آفیسران کے احکامات کی روشنی میں ڈکیتی,منشیات فروش,چوری کی وارداتوں اور مفرور واشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاہے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائیاں شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ایک اہم کڑی ہے سبی شہر ایک پرامن اور مختلف قوموں کی رہائش کا ایک گلدستہ ہے اور سبی پولیس نے اس تاریخی وقدیمی شہر کے امن وامان کق برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے