صحافی پروفیسر سلمان راجا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، علامہ داد محمد فریادی

حافی پروفیسر سلمان راجا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،علامہ داد محمد فریادی

کوئٹہ (علی نواز ابڑو) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ فخراہلسنت علامہ دادمحمد فریادی دامت برکاتہ العالیہ نے بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے معروف استاد و سینئر صحافی پروفیسر سلمان راجا کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر سلمان راجا کی گرانقدر صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم نے ہمیشہ اپنے ماتحت کام کرنے اور پڑھنے والوں کو پرنٹ و الیکڑونک میڈیا رپورٹنگ اور پبلک ریلیشنز کے اصول و قواعد کے نایاب گر سیکھائے انکی پیشہ وارانہ خدمات اور رہنمائی سے ہزاروں شاگردوں نے سرکاری و پرائیوٹ اداروں میں کامیابیاں حاصل کرکے اپنی خدمات احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر سلمان راجا صرف جامعہ بلوچستان کے ماس کمیونیکیشن (میڈیا اینڈ جرنلزم) کے سینئر استاد ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک شفیق, ہمدرد, مہربان اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار عظیم شخصیت کے مالک تھے خدمت انسانیت کا عالم یہ تھا کہ کسی کو بتائے بغیر عوام و خواص کی مالی مشکلات کا تدارک اور طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات میں کمی لانے کیلئے بھرپور مالی معاونت کے ساتھ انکے روشن مستقبل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے آج انکی محنت و کاوشوں کی بدولت ملک و بیرون ملک سمیت بلوچستان بھر کے اضلاع میں آپکے ہزاروں شاگرد میڈیا اداروں میں ملک و قوم اور شعبہ صحافت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر سلمان راجا کی اچانک رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا انکے ہزاروں شاگردوں اور شعبہ صحافت سے منسلک افراد پروفیسر سلمان راجا کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی پروفیسر سلمان راجا کی بلا حساب بخشش و مغفرت فرمائے اور انکے تمام لواحقین کو صدمے عظیم پر اجر کثیر عطا کرئے آمین یارب العالمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں