حب(جہان امروز نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ صوبائی وزیر زراعت و صنعت حرفت میر علی حسن زہری کے ہمراہ حب میں نئے جوڈیشنل کمپلیکس کے لئے دئے گئے جگہ کا معائنہ ۔ حب میں لاء کالج کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا وزیر زراعت و صنعت حرفت میر علی حسن زہری کے ہمراہ مختص کئے گئے جگہ کا دورہ۔
حب میں نیا جوڈیشنل کمپلیکس قائم کیا جائے گا ۔ جہاں بہتر عدالتی امور چلانے کے لئے بہتر وسائل ہونگے ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ۔
جبکہ سیشن کورٹ کے بلڈنگ میں لاء کالج بنایا جائے جہاں لاء پڑھنے کے لئے طلباء کو نئے مواقع ملیں گے ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ۔
جوڈیشنل کمپلیکس کی جگہ صوبائی حکومت فراہم کر رہی ہے ۔ ضلعی اور صوبائی حکومت حب میں نئے پروجیکٹس لانے کی خواہاں ہے۔ صوبائی وزیر زراعت و صنعت ، حرفت میر علی حسن زہری ۔
جوڈیشنل کمپلیکس 6 ایکڑ سے زائد کے رقبے پر قائم کیا جائے گا ۔ جہاں سیشن کورٹ ہوگا ۔ میر علی حسن زہری۔
بلوچستان حکومت ہر اس پروجیکٹ کی حمایت و تعاون کرے گی جس سے حب کے عوام مستفید ہوں ۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری۔
چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے نئے پروجیکٹ کے لئے دلچسپی رکھا اور جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل کے لئے ہدایات دیں ۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری۔