ایشیا کی مارکیٹ کھلنے سے پہلے بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 96,250 ڈالر تھی،رپورٹ
نیویارک..ایشیا کی مارکیٹ کھلنے سے پہلے بٹ کوائن کی قیمت تقریبا 96,250 ڈالر تھی، لیکن پانچ دسمبر کو مارکیٹ کھلتے ہی اس میں زبردست اضافہ ہوا۔بٹ کوائن کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ پانچ نومبر کے بعد دیکھا گیا ہے جب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کیا .واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 134 فیصد اضافہ دیکھا جا چکا ہے۔بٹ کوائن کی قیمت اس وقت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا۔پال ایٹکن کرپٹو کرنسی کے حمایت یافتہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد مضبوط اور جدید سرمایہ مارکیٹوں کو فروغ دینا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس