اسلام آباد..وفاقی کابینہ نے مزید8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔ منگل کے روز یہاں اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی جبکہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ کا آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا گیا ،شرکا کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ فیصلے سے قومی خزانے کو دو سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہمعاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ۔ شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی زمینی راستے سے واپسی کے لئے لبنان کے وزیر اعظم کے ساتھ مکینزم طے ہو گیا ہے ۔ وزیر خارجہ لبنان اور شام ک کے سفیروں سے رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا شام کے اندر حالات یکسر تبدیل ہوئے ہیں ۔ پاکستان اس معاملے میں غیر جانبدار رہا ہے ۔ تاہم ڈھائی سو زائرین شام گئے ہوے ہیں ۔ پرانے وقتوں سے پاکستانی وہاں آباد بھی ہیں۔ جو چالیس پچا س سال سے وہاں رہ رہے ہیں ۔ انکی واپسی کے لئے تیزی سے اقدامات کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر ضخارجہ اسحاق ڈار شام اور لبنان کے کے سفیروں سے رابطے میں ہیں ۔ ڈھائی سو زائرین کے علاوہ تین سو اور پاکستانی جن میں طلبا و استذہ بھی شامل ہیں ، واپس پاکستان آ نا چاہتے ہیں ا نکی زمینی راستے سے واپسی کے لئے لبنانی وز زیر اعظم سے بات ہوئی اور پاکستانیوں کی واپسی کے لئے میکینزم طے ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر تین اعشاریہ چار فیصد پر آگئی ہے جس پر قوم کو مبارک دیتا ہوں ۔ ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے ۔ انہوں نے کہا اسلام آباد پر چڑھائی کر نے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے اور کسی بیگناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں بھی ریکار ڈ اضافہ ہوا ہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
بارش
برفباری
بچہ اغواء
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
دکی
روس
سائبر کرائم
سست رفتار
شام
شاہ محمود قریشی
شہباز شریف
عمران خان
عمرایوب
فائرنگ
لورالائی
محمود خان اچکزئی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
وزیراعلیٰ بلوچستان
وفاقی وزیر اطلاعات
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کوئٹہ
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس