برطانیہ ،دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والے قاتل کوعمر قید کی سزا

برطانیہ ،دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والے قاتل کوعمر قید کی سزا

ملزم نے دوست کو ایک سفاک، شدید اور خاص طور پر خوفناک حملے میں قتل کیا،پراسیکیوٹر
لندن..رطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سفاک مجرم نے مبینہ جھگڑے کے بعد اپنے سے 7 سالہ کم عمر دوست کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور انہیں پارک میں دفن کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عدالت نے تمام تر شواہد کی بنیاد پر مجرم گردانتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ مجرم داجور جونز نے 20 سالہ جیمی گل بی کو آپسی رنجش کے بعد قتل کیا۔قاتل اور مقتول دونوں ایک بے گھر افراد کے ہوسٹل میں رہتے ہوئے دوست بنے تھے، مقتول جیمی گل بی کی والدہ چارلین بیکسر نے عدالت کو بتایا میرا بیٹا کچھ ذہنی مسائل کا شکار تھا تاہم وہ ایک خوش مزاج اور لوگوں سے ہنسی مذاق کرنا پسند کرتا تھا۔استغاثہ کے وکیل سائمن ڈینیسن نے عدالت کو بتایا کہ مقتول جسمانی طور پر بھی ایک کمزور سا انسان تھا جبکہ دوسری جانب ملزم داجور جونز کا ماضی تشدد سے بھرا ہوا تھا۔ اس وقت وہ ایک سائیکل شاپ میں ٹوٹے ہوئے شیشے کی بوتل سے ایک شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں ضمانت پر تھا۔27جنوری 2022 کی شام کو جیمی گل بی جونز کے ہاسٹل کے کمرے میں داخل ہوا اور یہی وہ آخری وقت تھا جب جیمی گل بی زندہ دیکھا گیا۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ “ملزم نے انہیں ایک سفاک، شدید اور خاص طور پر خوفناک حملے میں قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں