خالد مشعل کے بھائی کو 20 سال بعد امریکی جیل سے رہائی مل گئی

خالد مشعل کے بھائی کو 20 سال بعد امریکی جیل سے رہائی مل گئی

غزہ ..حماس رہنما خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کو 20 سال کے طویل عرصے بعد امریکی جیل سے رہا کردیا گیا۔عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حماس رہنما خالد مشعل کے سوتیلے بھائی مفید عبدالقادر مشعل کو حماس کی مالی امداد میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔اس کے علاوہ مفید مشعل کے علاوہ 4 فلسطینی نژاد امریکی شہریوں کو بھی سخت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ سزا پانے والوں میں حماس کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق کے رشتہ دار محمد الزین بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ امریکی حکام نے مفید عبدالقادر مشعل کی رہائی کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں