پشاور، پشتخرہ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

پشاور، پشتخرہ میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

پشاور۔۔خیبر پختونخواں کے دارالحکومت پشاور میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واردات پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پیش آئی۔خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ابتدائی طور پر واقعے میں پولیس نے بتایا تھا کہ واقعہ میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بعدازاں اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی 5 ہوگئی، واردات کے دوران 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے، واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں