کوئٹہ ، بے نظیر فلائی کے خستہ حال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ ، بے نظیر فلائی کے خستہ حال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پل کے معائنہ اور تعمیر و مرمت کے احکاما ت جاری کردیئے
کوئٹہ۔۔کوئٹہ میں بے نظیر فلائی کے خستہ حال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پل کے معائنہ اور تعمیر و مرمت کے احکاما ت جاری کردیئے۔اتوار کو کوئٹہ میں واقع بے نظیر فلائی اوور کی حفاظتی دیوار کی خستہ حالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعدوزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے جوائنٹ روڑ پر موجود خستہ حفاظتی دیوار کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے جس پر اتوار کے روز سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران نے سائٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ بلاک کی فوری تعمیر و مرمت کے لیے احکامات جاری کئے سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر نے کہا کہ متاثرہ حصے کی مرمت کے لئے فوری کام کا آغاز کا جارہا ہے اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں