اسلام آباد (اے ایف بی) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری تعینات تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔