Browsing Category
بلوچستان
بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر
کوئٹہ (اے ایف بی)بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کے تحت صوبے بھر میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔مالی سال 2026-27 کے دوران بلوچستان کے 41 اضلاع میں 740 واٹر سپلائی منصوبوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بلوچستان بھر میں فراہمی آب کے 709 منصوبے مکمل کیے گئے اور ان منصوبوں […]
بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ وگولہ بارو بر…
کوئٹہ( اے ایف بی)بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوکواڈ کاپٹرزکے ذریعے کامیابی سے […]
بلوچستان اور کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ ملک کی دھرتی سے خوارجیوں اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے، بیان کوئٹہ /پشاور /راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن […]
کوئٹہ، مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی دہشت گردوں کے لیے واضح پیغام ہے، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کی بروقت اور مثر کارروائیاں امن دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔ ایک بیان میں […]
کوئٹہ، سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے الگ الگ آپریشنز، کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت کل 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع […]
بلوچستان میڈیا فورم کا مرکزی سیشن ،اہم فیصلوں کا اعلان
کوئٹہ(پ ر) بلوچستان میڈیا فورم کا پہلا مرکزی سیشن مرکزی صدر قیوم بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا۔جس میں فورم کی مرکزی کابینہ، مرکزی عہدیداران، اراکین سینٹرل کمیٹی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سبی، مچھ بولان، بھاگ، صحبت پور، بختیار آباد، ڈیرہ مراد جمالی، گوادر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرکزی […]
بیلا، بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک روز میں 54 ٹریفک حادثات، 74 افراد زخمی اور ایک جاں بحق
بیلا(ویب نیوز)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک روز میں 54 ٹریفک حادثات، 74 افراد زخمی، ایک جاں بحق۔بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر 12 ستمبر کو پیش آنے والے 54 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 74 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی) […]
بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت کا معاملہ پھر گرم
کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ نے محکمہ جنگلات میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ فروخت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض پوسٹیں 10 لاکھ، 15 لاکھ اور 20 لاکھ روپے تک میں دی […]
بلوچستان پولیس کا خود احتسابی کا عمل سخت، 6 ماہ کے دوران 6 اہلکار ملازمت سے فارغ
کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان پولیس کے خود احتسابی بیورو نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران محکمہ پولیس میں بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز سمیت مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا، جبکہ 3 اہلکاروں کو جبری ریٹائر اور دیگر 3 کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ پولیس کے خود […]
گڈانی کے ساحل پر سمندر میں چھ افراد ڈوب گئے، تین تاحال لاپتہ، محکمہ فشریز کی کارکردگی پر سنگین…
گڈانی/ حب(ویب نیوز)گڈانی کے ساحل پر سمندر میں ڈوبنے کے ایک افسوسناک واقعے میں چھ افراد کے ڈوب گئے اوران میں سے تین افراد کے تاحال لاپتہ ہونے کی اطلاعات نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو شدید کرب اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ ساحلی علاقے میں پٹرولنگ، ریسکیو اور ہنگامی حالات سے […]