چین پریمیئر لیگ کے سابق سٹار لی ٹائی کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید کی سزا

چین پریمیئر لیگ کے سابق سٹار لی ٹائی کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید کی سزا

47 سالہ چین کے بڑے فٹ بال ناموں میں سے ایک‘جنوری 2020 سے دسمبر 2021 تک قومی ٹیم کے کوچ رہے
بیجنگ..چین کی عدالت نے سابق پریمیئر لیگ سٹار اور مردوں کے قومی کوچ لی ٹائی کو رشوت خوری کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چین وسطی صوبہ ہوبی کی ایک عدالت نے جمعہ کو لی کو رشوت کے لین دین سے متعلق جرائم کے سلسلے میں قصوروار پائے جانے کے بعد اسے 20 سال کی مقررہ مدت قید کی سزا سنائی ہے۔ 47 سالہ چین کے سب سے بڑے فٹ بال ناموں میں سے ایک ہے، جنہوں نے جنوری 2020 سے دسمبر 2021 تک قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔انہوں نے انگلش پریمیئر لیگ سائیڈ ایورٹن کے لیے مڈفیلڈر کے طور پر کھیلا ،تقریباً 100 بین الاقوامی اعزازات حاصل کئے۔ سی سی ٹی وی نے کہا کہ انہوں نے چائنا کوچ کی حیثیت سے قومی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے یا کلبوں کے لیے سائن کرنے میں مدد دینے کے عوض تقریباً 51 ملین یوآن (7 ملین ڈالر) رشوت لی۔لی نے 2019 میں قومی کوچ بننے کے لیے دوسروں سے مدد لی اور نامعلوم افراد کو 10 لاکھ یوآن بطور رشوت دیے،چائنیز سپر لیگ (سی ایس ایل) کی طرف ووہان زل میں اپنے دور میں، لی نے کلب کے سربراہوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے قومی ٹیم کی ملازمت کو محفوظ بنانے کی کوشش میں رشوت بھی دی۔اس میں دیگر الزامات میں لی اور اس کے سابقہ کلبوں نے 2015 تک پھیلے ہوئے کھلاڑیوں کی منتقلی اور میچ کے نتائج کو ٹھیک کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر کے مساوی رشوت دینا شامل ہے جس کے باعث چین کی پریمیئر لیگ ایک ناکارہ لیگ بن کر رہ گئی۔چین کے انسداد بدعنوانی کے حکام 2022 سے کھیلوں کی صنعت میں بدعنوانی کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں