jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

کرک: (اے ایف بی) کرک میں مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئےخیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شہید ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان مزید پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس نے واقعے میں ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More