Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ نمائش، ڈبل سواری اور جلسوں پر پابندی عائد۔

کوئٹہ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے متعدد سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور تیس (30) روز تک برقرار رہیں گی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہروں کو ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسی چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدامات صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!