کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی تاخیر کا شکار بلوچستان کی چار جیلوں میں میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ۔

محکمہ جیل کے حکام کے مطابق صوبے کے بارہ جیلوں میں طبی عملے کی شدید کمی ہے ،ان جیلوں میں صرف چالیس فیصد طبی عملہ کام کررہا ہے جبکہ محکمے کو 60فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، سبی ،لورالائی اور ژوب کی جیلوں میں میڈیکل آفیسر تعینات ہی نہیں صوبے کی سب سے بڑی مچ جیل میں ایک ڈاکٹر اٹیچمنٹ پر کام کررہے ہیں

محکمہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ براہ راست میڈیکل آفیسرز تعینات نہیں کرسکتا ہے ،یہاں میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کا اختیارمحکمہ صحت کو ہے ،محکمہ صحت پہلے تو میڈیکل آفیسرز تعینات کرنے میں تاخیر کرتا ہے اگر کسی میڈیکل آفیسر کی تعیناتی ہوتی ہے تو وہ جائے تعیناتی پر آتا ہی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *