میری دماغی حالت خراب ہوئی تو والدین نے ایک دوسرے کو الزام دیا، ایرا خان

میری دماغی حالت خراب ہوئی تو والدین نے ایک دوسرے کو الزام دیا، ایرا خان

ممبئی۔۔لی ووڈ سپراسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی دماغی صحت کی خرابی پر والدین نے ایک دوسرے کو موردرِ الزام ٹھہرایا تھا۔ایرا خان نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ والدین کی طلاق کے بارے میں بھی گفتگو کی، تھیٹر آرٹسٹ نے اپنی ذہنی صحت کو سنبھالنے کے بارے میں بات کی اوربتایا کہ انکے والدین شاید خود کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ایرا خان کا کہنا تھا کہ میں نے والد عامر خان کو کہا کہ میں ذہنی صحت کے حوالے سے مسائل کو انسٹاگرام پر ڈال رہی ہوں، اس بات پر وہ دونوں پریشان ہو گئے۔2018 میں میں نے اپنی دوائیاں شروع کیں، اس دوران میرے والدین انتہائی پریشان تھے کیونکہ وہ اپنے اپنے خوف میں مبتلا تھے، میں ان کی بچی تھی اور مجھے انکی مدد کی ضرورت تھی۔ایرا نے بتایا کہ میرے والدین نے کھلے عام خود کو مورد الزام ٹھہرایا، لیکن مجھے یقین ہے کہ انھوں نے ان چیزوں کو محسوس کیا، اگرچہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔ایرا عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی بیٹی ہیں، دونوں کی شادی 1986 سے 2002 تک برقرار رہی تھی، ایرا نے بتایا کہ والدین کی طلاق وہ چیز تھی جس نے اس دن سے ہماری ساری زندگی بدل دی تھی۔انھوں نے کہا کہ اس دن کے بعد بہت سی اچھی چیزیں نہیں ہوئیں اور کچھ بہتر چیزیں بھی ہوئیں، بہت سی ایسی چیزیں ہوئیں جو شاید ہمیں معلوم بھی نہیں تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں