سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی سے متعلق اپنا ارادہ بتا دیا

سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی سے متعلق اپنا ارادہ بتا دیا

ہمارے بڑے اور کم سے کم میرے والدین تو اس بات کو قبول کر چْکے ہیں
کراچی ..پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے طلاق کے بعد خواتین پر دوسری شادی کرنے کے دبائو کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہمارے ملک میں طلاق کی شرح بڑھی ہے تو میرا خیال ہے کہ اب ہمارے بڑے اور کم سے کم میرے والدین تو اس بات کو قبول کر چْکے ہیں کہ انسان کے لیے ایک رشتہ ختم کرنے کے فوراً بعد نئی زندگی شروع کرنا آسان نہیں ہوتا تو مجھ پر دوسری شادی کرنے کا کوئی دبائو نہیں ہے۔اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ معاشرے کی طرف سے خواتین پر دوسری شادی کرنے کا دبائو اب بھی اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی انسان کے لیے زندگی اکیلے گزارناآسان نہیں ہے اور ہمارے معاشرے میں عورت کی زندگی میں مرد کی موجودگی کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ان حقائق کے باوجود بھی اب ایسا لگتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ اس بات کو قبول کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ اگر کوئی عورت پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد دوسری شادی نہیں کرنا چاہتی تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سائرہ یوسف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ میں نے خود مختار ہونے کی وجہ سے ہی اپنی زندگی کے بہت سے فیصلے کیے ہیں لیکن اگر کسی لڑکی کا خاندان بہت مضبوط ہے اور ہر طرح کے حالات میں اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار رہتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ لڑکی کو والد کا ساتھ میسر ہوتا ہے لیکن ہر لڑکی کا خاندان مضبوط نہیں ہوتا، اس لیے لڑکیوں کا خود مختار ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں