jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

فیصل قریشی اور حریم فاروق کو یونیورسٹی میں ڈانس کرنے پر تنقیدکا سامنا

دونوں فنکار اپنی آنے والی پنجابی فلم'' مینگو جٹ ''کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ دونوں فنکار ان دنوں اپنی آنے والی پنجابی فلم مینگو جٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں فلم کی پروموشن کے دوران فیصل قریشی اور حریم فاروق نے پنجابی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے فیصل قریشی کے ڈانس اور عمر سے متعلق طنزیہ تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ فیصل قریشی کو اب اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے، جبکہ بعض نے تعلیمی ادارے میں ایسی پرفارمنس پر اعتراض کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More