jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عرفان پٹھان کے افغان دعوت میں گائے کا گوشت کھانے پر ہندو انتہا پسند برہم

دہلی (اے ایف بی)سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو دبئی میں افغان کرکٹر راشد خان کے گھر کھانے کی دعوت میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا‘ ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پر نشانے پر رکھ لیا۔افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی رہائش گاہ پر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کی میزبانی کی، اس دعوت میں مہمانوں کی ضیافت روایتی افغان کھانوں سے کی گئی۔عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر اس دعوت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد خان اور ان کی اہلیہ لیلوما کی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چند ہی لمحات میں میں وائرل ہو گئی اور انتہا پسند بھارتی صارفین کی جانب سے گائے کا گوشت کھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More