عمران خان کو پِمز ہسپتال منتقل کیے جانیکا امکان، تیاریاں شروع، حتمی فیصلے کا انتظار
سابق وزیر اعظم کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اہم اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، نجی ٹی وی کی رپورٹ
اسلام آباد(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں پِمز ہسپتال منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وقای دفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد عمران خان کو پِمز منتقل کرنیکا امکان بڑھ گیا ہے تاہم انہیں منتقل کرنے کیلئے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکام کے درمیان مشاورت کی گئی۔
سابق وزیر اعظم کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اہم اجلاس میں انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا جس میں پِمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ اور سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کی پِمز ہسپتال منتقلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پِمز ہسپتال میں بانی کے طبی معائنے اور علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔