بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خاں رئیسانی اور کچھی کے ہر دلعزیز قبائلی شخصیت میر غلام فرید رئیسانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سریاب سے جیالا خادم سریاب حاجی میر علی مدد جتک کو ری پولنگ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام پاکستان پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد رکھتی ہے.
پارٹی نے ہر دور اقتدار میں صوبے بھر میں ترقی و خوشحالی کو ترجیع دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزراء عوام کے روشن مستقبل کو سنوارنے میں اپنی صلاحیتوں بروئے کار لا رہے ہیں پارٹی کی مقبولیت سے سیاسی مخالفین خائف ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہبی سیاست کے ناکام پنڈتوں کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی چوبیس کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے
دھندلی کا شور مچانے والوں کو حلقے کی عوام نے پانچ جنوری کا دن 8 فروری والا ہی مینڈیٹ دے کر حاجی علی مدد جتک کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیا ہے باشعور عوام اپنے نسلوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے کے لئیے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کو ووٹ کی پرچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ہے جب بھی کسی ناکام سیاسی پنڈتوں کے ٹولے نے پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کی ہے ان سازشوں کو پارٹی جیالوں نے چٹان جیت طرح کھڑے رہا کر ناکام بنایا ہے.
انہوں نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک حلقہ پی بی 45 سریاب کی عوام کے حقیقی سیاسی لیڈر ہیں وہ ہر لمہ حلقہ سمیت پورے صوبے کے پارٹی ورکروں کے درمیان رہتے ہیں انہوں نے کچھ ماہ کے اقتدار میں ہی صوبے بھر کے بے روزگار نوجوانوں اور لواحقین کے ورثاء میں روزگار فراہم کیا ہے اور حلقے کی ترقی و خوشحالی کے لئیے کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے منظور کروائے جن کی تکمیل سے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سریاب کے عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہونگے سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی کے عوامی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں جسکی وجہ سے وہ مختلف حیلے بہانوں سے اپنی بیساکھی پر کھڑی سیاست کو بچانے کی کوشش کر رہے جس پر وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے.
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب ایم پی اے حاجی علی مدد جتک کو ہرانے کے لئیے منفی سیاست کا سہرا لے کر گھر گھر گئے لیکن حلقے کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے حاجی علی مدد جتک اپنے حلقے کی عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے انہوں نے ہمیشہ بلارنگ ونسل اپنی سیاسی خدمات دیتے آ رہے ہیں اور ہر آنے والے دنوں میں حلقہ سمیت صوبے بھر کے عوام کی خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہا عوام کے مسترد ہونے والوں کو پیغام میں کہا کہ اب باشعور عوام کو بے وقوف بنانے کے دن ختم ہوچکے ہیں عوام نے جھوٹی قوم پرستی اور مذہبی سیاست کو خیر باد کر دیا ہے