jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نومولود کا نام محمد حمدان رکھ دیا

اداکارہ نے اسپتال سے بچے کے ساتھ تصویر شیئر کردی، مداحوں کے لیے خوش خبری کا اعلان

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نومولود بیٹے کا نام محمد حمدان رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے بیڈ پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں بچے کا چہرہ ایموجی سے چھپایا گیا ہے۔نیلم منیر نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنی قبول ہونے والی دعا اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اداکارہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اس سے قبل ان کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا پر مبارک باد کا پیغام شیئر کیا تھا۔واضح رہے کہ نیلم منیر نے جنوری 2025ء میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ اداکارہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھتی ہیں اور شادی کے بعد سے ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More