jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

شی لیگ فٹسال، اسمرفز اور وائبرنٹ کو یکساں طور پر 13ـ0 سے شاندار فتوحات حاصل

جونیئرز مقابلوں میں مڈفیلڈ ایف سی نے اسٹرائیکرز کو 3ـ2 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی

اسلام آباد(این این آئی)شی لیگ فٹسال کے افتتاحی ویک اینڈ کے آخری روز اتوار کو اسمرفز اور وائبرنٹ نے یکساں طور پر 13ـ0 سے شاندار فتوحات حاصل کرلیں۔ مقابلے جناح اسٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں کھیلے گئے۔ اسلام آباد سٹی نے مسلسل دوسرے روز کامیابی حاصل کرتے ہوئے فٹبال فیکٹری کو 3ـ0 سے شکست دی اور سینئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔دوسری جانب جونیئرز مقابلوں میں مڈفیلڈ ایف سی نے اسٹرائیکرز کو 3ـ2 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ سینئرز مقابلوں میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم اسمرفز نے اسٹرائیکرز کو 13ـ0 سے شکست دی۔ کپتان عسریٰ سعید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ فاطمہ خان، زینب شاہدین اور ہاجرہ نے دو، دو گول کیے۔ اسلام آباد سٹی کی جانب سے فاطمہ، علینہ اور امل نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ جونیئرز مقابلوں میں وائبرنٹ نے بلیو جیز کو 13ـ0 سے شکست دی۔سمر نے پانچ گول کیے جبکہ خدیجہ نے چار گول کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ دو گول بھی اسکور کیے۔ مڈفیلڈ ایف سی کی کامیابی میں حیا نے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دو گول اسکور کیے اور تیسرا گول کرنے میں معاونت فراہم کی، جس کی بدولت مڈفیلڈ نے جونیئرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More