jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے بحر ٹرمپ رکھنے کی تجویز دے دی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے بحر ٹرمپ رکھنے کی تجویز دے دی۔امریکی اخبار کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس اب ایک خلیج ہے، ہمارے پاس ایک خوبصورت جھیل ہے۔ اب کسی نے کہا کہ آپ کو ایک دریا کی ضرورت ہے۔۔۔ ہمیں ایک دریا چاہیے، ہمیں ایک سمندر بھی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بحر اوقیانوس یا بحر الکاہل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ بھی تجویز دی کہ نیا نام ان کے اپنے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔ حاضرین کی ہنسی اور تالیوں کی گونج میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اسے ‘بحر ٹرمپ’ یا ‘اوشن آف دی امریکاز’ یا اس جیسا کوئی اور نام دے سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ میرے جانے سے پہلے ہمارا ایک سمندر ہونا چاہیے اور ہمیں ایک عظیم دریا کی بھی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More