jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عطا تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد (اے ایف بی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More