jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(قومی خبر)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی کے صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

نیپرا اس درخواست کی 19 مئی کو سماعت کرے گی، صارفین کو ریلیف کی فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہو گا۔

درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی جبکہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔

ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More