تھرپارکر(قومی خبر)تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13مور ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ سٹروک سے ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویشناک بنا دی ہے۔
اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ بیمار موروں کو بچانے کیلئے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
