jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی ترقی کے لیے خصوصی وسائل فراہم کیے جائیں، صدر مملکت

اسلام آباد،کوئٹہ (خ ن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مثر روابط ضروری ہیں، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، جبکہ صوبے میں امن و استحکام اور ترقی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More